تبليغاتX
اولین وبلاگ 26 زبانه در دنیا(مهدویت)

فارسی
عربی
English
Spanish
Italiano
Azəri
Hausa
ไทย
swahili
O`zbek
thailand
Русский
deutch
Turkish
Francias
اردو
پشتو
کوردی
हिन्दी
日本
Српски
Українська
Slovenský
Român
한국어
بسم الله الرحمن الرحیم..........---توجه توجه بخش بانک سخنرانی مهدویت در تاریخ 11تیر افتتاح شد.با کمک خدا ویاری امام زمان بخش فرهنگنامه مهدویت وسروده های مذهبی افتتاح شد و همچنین زبان های این وبلاگ از 20 زبان به 26 زبان گسترش پیداکرد-----بخش گالری تصاویر درحال ساخت می باشد
    نگاہ ِ دہر ہے پھر ابن بوترابؑ کی سمت
اُدھر مرور ِزمانہ اور انقلابات عالم نے فکر انسانی کی کمر میں وہ پیچ و خم ڈالے اور بھلے چنگے دماغ بشر کے ایسے کس بل نکالے کہ آخری مصلح عالم کی یاد پھر سے آنے لگی اِدھر جولانگاہ امت مسلمہ میں اسلحے کی فراوانی کے باوجود ، مذاہب عالم کے مقابلے پر وہ نظریاتی ناتوانی پیدا ہوئی کہ الہامی لفظوں میں نہ سہی اپنے اپنے لہجے میں سب ناد علی (ع) پڑھنے لگے۔ فرزند (ع) لافتیٰ کے آنے کی خبر مصدقہ کے درست اعداد وشمار کی جستجو نے نہ صرف تفسیر وحدیث کے دفتر کھلوادئے بلکہ'' موعود'' کے مصداق میں مہدی (ع) کے تعین کے دعوؤں کی ناؤ نے عقائد امت کے سمندر میں وہابیت کا بھنور توڑدیا۔یہ الگ بات ہے کہ مہدی ( عج) کے اجداد سے بغض کھل کر تشیع کی حمایت نہ کرنے دے مگر ہر طرف سے بلند ہونے والے '' مہدی (ع) ہمارا ہے'' کے نعرہ نے ایک

 

نويسنده:محمدرضا ربیعی نژاد |  جمعه یازدهم مرداد 1387 ادامه مطلب
موضوع: اردو | لينک ثابت |

    مہدیؑ کا انکار کفر ہے

فرائد السمطین، کتاب البرہان فی علامات مہدی آخرالزمان(ع) ، باب۲، کتاب الاشاعۃ ص۱۱۲، کتاب الاذاعہ، ص۱۳۷، کتاب التصریح، ص۴۴۲، کتاب العرف الوردی فی اخبار المہدی، ج۲ص۸۳ اور بعض دیگر کتب میں فوائد الاخبار مولفہ ابی بکر اسکافی نیز ابوبکر بن خیثمہ کی کتاب اخبار المہدی، اور شرح سیر سھیلی کے حوالوں سے جابر بن عبداللہ نے یہ روایت نقل کی ہے کہ: پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا:
    ''
مَن انکر خروج المہدي فقد کفر''
    ''
جو شخص خروج مہدی(ع) کا منکر ہو وہ کافر ہے۔''

 

نويسنده:محمدرضا ربیعی نژاد |  جمعه یازدهم مرداد 1387 ادامه مطلب
موضوع: اردو | لينک ثابت |

    حضرت مہدیؑ کے اوصاف وخصوصیات
انواع واقسام کے مخلوقات حتی کہ انسان بھی ''مابہ الاشتراک'' اور ''مابہ الامتیاز'' سے مرکب ہوتے ہیں بہ الفاظ دیگر افراد بعض ذاتی یاعرضی یااعتباری صفات میں دوسروں کے ساتھ شریک ہونے کے علاوہ کچھ خصوصی اور امتیازی صفات کے مالک ہوتے ہیںجن کی بنا پر وہ دوسروں سے الگ اور ممتاز ہوتے ہیں، یہی امتیازات عالم خلقت کی اہم ترین حکمت اور نظام کائنات کی بقاء کے ضامن ہیں۔
    ''
مابہ الاشتراک'' قدر مشترک یا وجہ مشترک وہ چیز ہوتی ہے جس میں ایک یامتعدد افراد شریک ہوتے ہیں اور جس کی بنا پر کوئی بھی کلی یا عام لفظ کثیرافراد ومصادیق کے مطابق ہوتا ہے جیسے انسان کا ناطق وضاحک ہونا۔

 

نويسنده:محمدرضا ربیعی نژاد |  جمعه یازدهم مرداد 1387 ادامه مطلب
موضوع: اردو | لينک ثابت |

    حضرت امام زمانہؑ کے لئے دعا ضرور ی ہے
شرائط و آداب دعا کو بیان کرنے کے بعد:سب سے ضروری اور اہم ترین دعا جس کو غیبت کے زمانہ میں لوگوں کو کرنا چاہئے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور کے لئے دعا ہے اس لئے کہ حضرت ہمارے سید وسردار اور ہمارے زمانہ کے مالک ہیں۔.یہی نہیں بلکہ صاحب امر 'ولی اور تمام عالم کے سر پرست ہیں کیا آپ سے غافل ہوا جاسکتا ہے؟ جب کہ آنحضرت ہمارے امام ہیں اور امام سے غفلت یعنی حقیقی بھول اور اصول دین سے غفلت ہے ۔
    
لہٰذا ضروری ہے کہ قبل اس کے کہ خود اپنے لئے اور اقرباء وا حباب کے لئے دعا کریں، حضرت(عج)کے لئے دعا کریں ۔

 

نويسنده:محمدرضا ربیعی نژاد |  جمعه یازدهم مرداد 1387 ادامه مطلب
موضوع: اردو | لينک ثابت |

    چپ ہے ہر ایک آیت قرآں تیرے بغیر

چپ ہے ہر ایک آیت قرآں تیرے بغیر

اے باغباں چمن ہے جو ویراں تیرے بغیر
سدرہ نشیں نہ ہوگا غزل خواں تیرے بغیر

نرجس کے پھول حسن چمن کو نکھار دے
ہے سایہئ خزاں میں گلستاں تیرے بغیر

کاغذ کی ناؤ ہے جو رواں دوش آب پر
موجیں نہ بن سکیں گی نگہباں تیرے بغیر

پھر دین حق سے کردے زمانہ کو آشنا
بے دین ہو رہے ہیں مسلماں تیرے بغیر

برج فلک پہ لاکھ درخشاں ہو ماہتاب
روشن نہ ہوگی شام غریباں تیرے بغیر

تو ضو فگن ہے بزم میں دل کو یقین ہے
ہم نے نہیں کیا ہے چراغاں تیرے بغیر

پیش نگاہ مصحف عارض نہیں تیرا
کیوں کر کروں تلاوتِ قرآں تیرے بغیر

کر آکے تو اشارہئ انگشت مرتضی
پلٹے گا پھر نہ مہر درخشاں تیرے بغیر

آجا لئے ہوئے شہ خیبر کی ذوالفقار
ہوگی نہ فتح لشکر ایماں تیرے بغیر

پھر سر اٹھا رہی ہے جہاں میں یزیدیت
ہوگا نہ ختم فتنہ دوراں تیرے بغیر

گر حکم دیں ہمیں تو یزیدان وقت سے
لے لیں قصاص خون شہیداں تیرے بغیر

تو ہے حجاب نور میں کس سے کرے کلام
چپ ہے ہر ایک آیت ِ قرآں تیرے بغیر

شبنم ترے کرم سے ہے گلشن میں ضوفشاں
عزت نہ پاسکا یہ ثناخواں تیرے بغیر

 

 

نويسنده:محمدرضا ربیعی نژاد |  جمعه یازدهم مرداد 1387 ادامه مطلب
موضوع: اردو | لينک ثابت |

    ایک مصلح، دنیا جس کی منتظر ہے
جب دنیا سخت ترین اضطراب و بے چینی میں مبتلا ہوگی ہر طرف ظلم وتشدد کے شعلے بھڑک رہے ہوں گے انسانیت کے درمیان سے امن اوربرادری ناپید ہوچکی ہوگی اور سربراہان حکومت اصلاح اور بڑھتے ہوئے فساد کو روکنے سے عاجز ہوں گے، جنگ وجدال، قتل وغارتگری اور اختلافات کے باعث نسل انسانی خطرہ میں پڑ جائے گی، خطرناک ایجادات اور اجتماعی قتل کے اسلحے ترقی کی منزل پر ہوں گے انسانی اقدار دم توڑ چکی ہوں گی اورا ن کی جگہ اخلاقی برائیوں کا دور دورہ ہوگا، کمزور اور چھوٹے ممالک اوراقوام کی حمایت وحفاظت کے نام پر وجود میں آنے والے اداروںسے بھی ضعیف اور مظلوم اقوام مایوس ہوچکی ہوں گی۔

 

نويسنده:محمدرضا ربیعی نژاد |  جمعه یازدهم مرداد 1387 ادامه مطلب
موضوع: اردو | لينک ثابت |

کپي برداري از مطالب وبلاگ فقط با ذکر منبع مجاز ميباشد .